فیملی کورٹ راولپنڈی میں خاتون وکیل پر تشدد،سائلوں کو گالیاں

 فیملی کورٹ راولپنڈی میں خاتون وکیل پر تشدد،سائلوں کو گالیاں

ملزمان جابر رضوان اور منصب دار نے تھپڑ اور مکے مارے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی (خبر نگار) سول لائن پولیس نے خاتون وکیل کو کمرہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران تشددکانشانہ بنانے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،عابدہ رفیق نے پولیس کو بتایاکہ فیملی کورٹ میں آمنہ ملک بنام جابررضوان کیس کی سماعت تھی ، اس دوران جابر رضوان اور منصب دار نے مجھ پر حملہ کردیا، تھپڑ مارے ، مکے مارے ،میرے موکلان آمنہ ملک اور ملک نوازش کو گالیاں ودھمکیاں دیں اور پھراپنے وکیل کے ہمراہ فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں