جی سیون میں آپریشن، 15کمرے، 8چاردیواریاں مسمار
لہتراڑ روڈ پر بھی تجاوزات آپریشن،درجنوں سٹالز گرادیئے گئے،2ٹرک سامان بھی ضبط
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر G-7 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن جاری رکھا، سیکٹر G-7/2 میں سی ڈی اے سہولت سینٹر بلڈنگ کے عقب میں واقع سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مزید 15 غیر قانونی کمرے ، 7 باتھ رومز، 8 چار دیواریاں، 5 کچن اور 2 فینسز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے ،بعد ازاں لہتراڑ روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے دوران بینک سٹاپ بجانب نیلور پر روڈ کے دونوں اطراف قائم کئے گئے درجنوں سٹالز بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے جبکہ دوران آپریشن تجاوز کنندگان کا 2 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔