جڑواں شہروں میں وارداتیں : شہری 3 گاڑیوں، 8 موٹرسائیکلوں اور دو رکشوں سے محروم

جڑواں شہروں میں وارداتیں : شہری 3 گاڑیوں، 8 موٹرسائیکلوں اور دو رکشوں سے محروم

ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،پرائز بانڈز ، طلائی زیورات، موبائل فون ،بیٹریا ں،کوائل اوردیگر قیمتی اشیا بھی لے گئے چور ایک گھر کے تالے توڑ کر 8تولے طلائی زیورات ، پانچ لاکھ کیش اور ڈیڑھ لاکھ کے پرائز بانڈز بھی لے اڑے ،مقدمات درج

راولپنڈی،اسلام آباد (خبر نگار) جڑواں شہروں میں سرقہ اور سٹریٹ کرائم وغیرہ کی36سے زائد وارداتوں کے دوران شہریوں کو تین گاڑیوں، آٹھ موٹرسائیکلوں، دو رکشوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فونوں ،بیٹریوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق رتہ امرال سے اجمل ،نیوٹائو ن سے شکیل ،حماد، صادق آباد سے احسن،ثنا احمد ،کینٹ سے محمدعثمان ، عثمان علی اور تھانہ کورال سے معراج منظور کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،صادق آباد سے اسد کی پک اپ،یار علی کی ایف ایکس اور رتہ امرال سے فیصل کا رکشہ چور لے اڑے ،تھانہ نون کی حدود میں روڈ پر جاتے ہوئے عبید اللہ سے رکشہ ،نقدی،موبائل فون چھین لیا گیا،بھارہ کہو پولیس کو فیاض نے بتایا کہ تین ملزمان کو بطور سواری اپنی ٹیکسی گاڑی میں بٹھایا تو وہ مہران گاڑی،نقدی اور موبائل فون مالیتی چار لاکھ روپے چھین کر لے گئے ،دوسری جانب تھانہ سٹی کے علاقے میں سجاد سے ایک لاکھ پانچ ہزارروپے اور موبائل فون ، پیرودھائی میں وقاص سے موبائل فون ،وہاب سے موبائل فون ،عبدالواحد اور اسکے دوست دل محمد سے موبائل فون اور نقدی ،عبدالحمید سے موبائل فون ،نیوٹائو ن میں وسیم سے موبائل فون ،سول لائن میں ارسلان سے موبائل فون چھین لیاگیا،ادھرتھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے روبانہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر 8تولے طلائی زیورات ، پانچ لاکھ کیش اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈزچور لے اڑے ، شمیم اختر سے موبائل فون چھین لیاگیا،قائد اعظم کالونی میں پی ٹی سی ایل کی چار بیٹریاں مالیتی 8لاکھ چوری کر لی گئیں ،روات میں چودھری شہزاد کے کارخانے سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے کوائل چوری کر لئے گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں