راولپنڈی کینٹ، 496نجی تعلیمی اداروں کو منتقلی کے حتمی نوٹس

راولپنڈی کینٹ، 496نجی تعلیمی اداروں کو منتقلی کے حتمی نوٹس

جو سکول، کالج احکامات کی خلاف ورزی کریگا اسے سیل کر دیا جائیگا، بورڈ حکام ، اساتذہ ،طلبہ،والدین کا آج کینٹ بورڈ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع496 پرائیویٹ کا لجز ، سکولو ں کے تما م مالکان کو حتمی نو ٹسز جاری کردیئے گئے جن میں تمام سکولوں ،کالجوں کو 31دسمبر سے قبل سکو ل خالی کرنے یا رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کر نے کے احکامات جاری کر تے ہوئے وارننگ دی گئی ہے کہ جو پرائیو یٹ سکول،کالج یکم جنوری 2022 تک ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اُسے سیل کر دیا جائیگا ، بورڈ حکام نے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز بھی لگادئیے ہیں جن میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کے والدین ،سر پرستو ں اور سکو ل پر نسپلز ومالکان کوباورکرایا گیا ہے کہ سپر یم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بذریعہ نوٹسز متعد د بار مطلع کیاگیا کہ 31دسمبر سے قبل اپنا لائحہ عمل تیارکر لیں ،مزید برآں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال پر غیرقانونی دفاتر ،بوتیک ،بیوٹی پارلر وغیر ہ کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے ، سر وے مکمل کر لیاگیا۔ ادھر نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے حوالے سے آج بورڈ دفتر کے سامنے اساتذہ ،طلبہ ا ور والدین احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اگلے مرحلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینگے ۔ان خیالات کااظہار راولپنڈی پریس کلب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما چو دھری طیب ، ملک اظہر ، ناصر محمود، ملک ابرار ، رانا سہیل ، نصیر جنجوعہ، حافظ بشارت ،امجد زیب، محمدعثمان ، ندیم شیراز، نسیم ملک و دیگرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں