محکمہ ایکسائزنے نجی تعلیم اداروں کوپروفیشنل ٹیکس وصولی روک دی
ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز کی ایپسما وفدکوموقف اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )ایپسما راولپنڈی ڈویژن کی درخواست پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نجی تعلیمی اداروں کو پروفیشنل ٹیکس وصولی کے نوٹسز روک دئیے ۔ ایپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سمیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں پر پروفیشنل ٹیکس کا اطلاق کسی صورت نہیں ہوتا۔ ہم کمرشل اسٹیبلشمنٹ یا انڈسٹری کے زمرے میں نہیں آتے ۔ اس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد سمیر نے کہا آپ کی تحریری درخواست اور عدالتوں کے فیصلے حکام بالا تک پہنچا دوں گا۔ اس وقت تک کسی نجی تعلیمی ادارے کو پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز نہیں بھیجے جائیں گے ۔