ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کی 5ماہ کی کارروائی،316سپاٹ سیل

ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کی 5ماہ کی کارروائی،316سپاٹ سیل

ناقص صفائی پر292افرادکیخلاف مقدمہ،33لاکھ56ہزارسے زائد جرمانےضلعی ہیلتھ اتھارٹی نے2882افراد اور عمارت مالکان کو نوٹسز جاری کئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)ضلعی ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع بھر میں ناقص صفائی اور ڈینگی وبا کا سبب بننے والے زیر تعمیر پلازوں ،عمارتوں ،ہوٹلوں اور ریستوران سمیت 316 سپاٹ سیل کر کے 292افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ صحت و صفائی کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی پر 956چالان کر کے 33لاکھ 56 ہزار 500روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ہیلتھ اتھارٹی نے 2882افراد اور عمارت مالکان کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ 25کو حتمی وارننگ بھی جاری کر دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر فائزہ نعیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر احسان غنی ،ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر شاہد محمود اور تحصیلوں کی سطح پر تعینات تحصیل سینٹری انسپکٹروں نے گزشتہ5ماہ(جون تا نومبر) کے دوران ضلع بھرمیں مجموعی طور پر24لاکھ 25 ہزار 144آئوٹ ڈور مقامات کا معائنہ کیا اس دوران 2855مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے موقع پر تلف کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں