اینٹی کرپشن راولپنڈی کو آئندہ ماہ سرکاری عمارت میں جانیکا حکم

اینٹی کرپشن راولپنڈی کو آئندہ ماہ سرکاری عمارت میں جانیکا حکم

محکمہ بننے سے اب تک ریجنل دفتر کرا یہ کی عمارتوں میں کام کررہا ہے ،اڈیالہ روڈ پر خریدی عمارت میں کام جاری ، ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا

راولپنڈی(سیدشہریار)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے دفتر کو جنوری میں سرکاری عمارت میں منتقل ہونے کا حکم دیدیا گیا،ڈی جی نے نئی عمارت کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محکمہ کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک راولپنڈی اینٹی کرپشن کا ریجنل دفتر کرا یہ کی عمارتوں میں کام کرتا رہا جبکہ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے کچہری اور سول لائن میں سرکاری جگہ کی نشاندہی اور اسے اینٹی کرپشن کو دینے کی درخواستیں ضلعی انتظامیہ نے قبل ازیں مسترد کردی تھیں تاہم اس صورتحال پر اڈیالہ روڈ پر سرکاری جگہ خریدی گئی تھی جہاں عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے یہ کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے جس پر ڈی جی نے ایک ماہ میں اسے مکمل کرکے دفتر کی شفٹنگ کا حکم دے دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں