سفیروں کی بیگمات کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم سکول کا دورہ

سفیروں کی بیگمات کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم سکول کا دورہ

بچوں اور بچیوں سے گپ شپ،مٹھائیاں و کتابیں تقسیم ،ایم ڈی بیت المال نے استقبال کیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں ہیڈزآ ف ڈپلومیٹک مشنز سپائو سز گروپ نے پاکستان بیت المال کے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم سکول کا دورہ کیا، منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں ادارے کی عوامی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کے ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے 159سکول قائم ہیں جہاں بچوں کو مختلف اقسام کی مزدوریوں سے نجات دلا کر مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ، پاکستان میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں کی بیگمات نے یہاں زیر تعلیم سکول کی تمام کلاسز کا دورہ کیا اور بچوں اور بچیوں سے گپ شپ کی اور ان میں مٹھائیاں اور کتابیں تقسیم کیں، سکول کا دورہ کرنے والی پاکستان میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں کی بیگمات میں ترکی، بنگلہ دیش، انڈو نیشیا، آذر بائیجان، کینیا، فلسطین، یمن، شام، عراق اور مصر کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں