منشیات کنٹرول کیلئے عوامی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے ، سید کلیم امام

منشیات کنٹرول کیلئے عوامی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے ، سید کلیم امام

ملک بھر کی تاجر برادری منشیات کیخلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ، ایس ایم منیر

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے سیکرٹری سید کلیم امام نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں عوامی سطح پر کمیٹیاں قائم کر یں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، ایس ایم منیر نے کہا کہ پورے ملک میں قائم تمام چیمبر آف کامرس اس مہم میں ان کا ساتھ دیں گے ،اسلام آباد چیمبر کے صدر شکیل منیر نے کہا کہ چیمبر ہر سیکٹر اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کیلئے کام کرے گا،تقریب میں میاں اکرم فرید، عبدالرئو ف عالم، ظفر بختاوری، اعجاز عباسی، خالد اقبال ملک، شوکت مسعود، عامر وحید، چودھری وحید الدین، زاہد مقبول، طارق صادق، جمشید اختر شیخ، فہیم خان، نوید ملک، سیف الرحمان اور ضیاء چودھری نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں