تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش ضروری ،اسد قیصر

تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش ضروری ،اسد قیصر

چین،پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر،اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش ضروری ہے ، چین اور پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تجارت، بیرونی سرمایہ کاری اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان صادق خان ، معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ایوب آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کریم خان ، چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ، سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری انڈسٹری نے شرکت کی ، سپیکر نے کہا کہ مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی اور بیرونی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سابق فاٹا اور پاک افغان بارڈر پر اکنامک زون قائم کئے جائیں ،بیرونی تجارت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹیکنیکل گروپ تشکیل دیا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈی آر آئی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہاکہ پارلیمنٹ میں بچوں کی بہتری کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے ،کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے ،انتخابی اصلاحات کے بعد جمہوریت کو مزید تقویت ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں