سکولز بید خلی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آل پاکستان سکولز کامظاہرہ

 سکولز بید خلی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آل پاکستان سکولز کامظاہرہ

بورڈ کی حدود میں قائم سکولوں کے ہزاروں طلبا، اساتذہ اوروالدین نے شرکت کی ،نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی فوری طور پر روکی جائے ، سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )جوائنٹ ایکشن کمیٹی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اساتذہ، طلباء اور والدین کے ہمراہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،احتجاجی مظاہرے میں کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں قائم سکولوں کے ہزاروں طلباء اساتذہ اوروالدین نے شرکت کی۔ کنٹونمنٹس کے علاقوں سے پرائیویٹ سکولوں کی بیدخلی کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے احتجاج میں چودھری محمد طیب ، ن لیگ کے ملک ابرار، ملک اظہر محمود سمیت طلباء و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث 37 لاکھ طلبا و طالبات کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے ،آرمی چیف نجی تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے مثالی کردار ادا کرتے ہوئے بے دخلی فوری رکوائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں