کسی اقلیت کو حکومت یا عوام سے شکایت نہیں، راشد حفیظ

کسی اقلیت کو حکومت یا عوام سے شکایت نہیں، راشد حفیظ

مسیحی ملازمین کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائیگی ،تقریب سے خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ملک میں بسنے والی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے تمام شہریوں کے حقوق کی محافظ ہے ، ترقیاتی کاموں اور دیگر فلاحی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء میں اقلیتی بستیوں کے ساتھ برابری کا سلوک برتا جا رہا ہے ،پاکستانی شہری کے طور پر کسی اقلیت کو حکومت یا عوام سے کوئی شکایت نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کے چرچ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن شیخ راشد شفیق ، مسیحی برادری کے رہنمائوں ، عوام اور سکول کے بچوں نے شرکت کی، طلبہ نے اس موقع پر خوبصورت کہانیاں اور ملی نغمے پیش کئے ، راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ مسیحی ملازمین کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائیگی تاکہ وہ آسانی کے ساتھ کرسمس کی تیاری کر سکیں ، تقریب سے شیخ راشد شفیق اور مسیحی برادری کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں