کیپرا نے پشاور میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا

کیپرا نے پشاور میں تین روزہ  رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا

سروسز شعبہ سے وابستہ کاروباری افراد کی آسانی اورغیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دائرہ کار میں شامل کرنے کیلئے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا )نے پشاور میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

پشاور(دنیا رپورٹ )پہلے روز ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر اپنا رجسٹریشن کیمپ لگایا جبکہ کیپرا کے افسران پر مشتمل تین ٹیموں نے یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹائو ن، ابدرہ روڈ اور حیات آباد میں واقع مختلف تجارتی اور صنعتی مراکز کے دورے کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں