گاڑی پر نیلی بتی ،سائرن لگانے والا پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

گاڑی پر نیلی بتی ،سائرن لگانے والا پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

گنجمنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کے خلاف اپنی ذاتی گاڑیوں پرسرکاری نمبر پلیٹ

راولپنڈی(خبر نگار) گنجمنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کے خلاف اپنی ذاتی گاڑیوں پرسرکاری نمبر پلیٹ ،ریوالونگ لائٹ اور سائرن استعمال کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تاہم مقامی عدالت نے گزشتہ روز ملزم کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ،ناصف گورو نامی شخص خود کوتحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کا صدراور وزارت انسانی حقوق پنجاب کا کوآرڈی نیٹر بتاتا ہے جس نے اپنی گاڑی پر’’کوآرڈی نیٹروزارت انسانی حقوق پنجاب‘‘کی تحریر والی سبز رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ، ترجمان کے مطابق کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں، غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشنز جاری ہے ،بڑے شاپنگ مالز،تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصاً جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بحریہ ٹان، بلیوایریا،جناح سپر،F-6سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ میں کارروائیاں کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں