اچھے کام پرروڑے اٹکائے جاتے ہیں،خرم زبیری

اچھے کام پرروڑے اٹکائے جاتے ہیں،خرم زبیری

ملک کا ریونیو انڈسٹری کے ذریعے سو بلین ڈالر تک لے جانے کا پروگرام ہے

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جمپ سٹارٹ اپ پاکستان کے بانی اور سی ای او خرم زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریونیو انڈسٹری کے ذریعے سو بلین ڈالر تک لے جانے کا پروگرام ہے ، لفٹ پاکستان اور انویسٹ ان پاکستان منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں مارکیٹ کو بڑھاناہے ، ملک میں اچھا کام کرنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، ہم پاکستان کو ٹاپ فائیو مضبوط معیشت والے ممالک میں لے جانا چاہتے ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں چیئرمین جمپ سٹارٹ پاکستان امجد پرویز اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم زبیری نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کو حل کردیا جائے تو پاکستان خوشحال ملک بن جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں