صوبہ ہزارہ تحریک کا جدوجہد کو تیز کرنے کا فیصلہ

صوبہ ہزارہ تحریک کا جدوجہد کو تیز کرنے کا فیصلہ

آئندہ اسمبلی سیشن میں متعلقہ اراکین ایوان کے اندر،عوام پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرینگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ہزارہ صوبے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں ہزارہ کے اراکین قومی اسمبلی ایوان میں جبکہ عوام پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں گے ،سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ میں صوبہ ہزارہ کا بل پیش کریں گے ، صوبہ ہزارہ تحریک کا وفدچیئر مین تحریک سردار یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرے گا اور 23 جنوری کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا،اس بات کا فیصلہ سردار محمد یوسف کی زیر صدارت سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیات مرتضیٰ جاوید عباسی،ڈاکٹر سجاد اعوان،پروفیسر سجاد قمر، سردار شیر بہادر ، مولا نا عبدالمجید ہزاروی، عبدالرزاق عباسی احمد نواز جدون، انجینئر افتخار احمد، ارشد خان تنولی،اسد جاوید جدون ،جاوید جدون ، عبدالستار، میاں ضیاء الرحمن، سید مظہر علی قاسم ، پرنس فضل حق،سید گل بادشاہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں