قوم ہمیشہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی ممنون رہے گی ،مقررین
نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس ، عظیم سائنسدان کو خراج عقیدت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستانی قوم دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے حوالے سے ہمیشہ عظیم ایٹمی سائنسدان ، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ممنون و احسان مند رہے گی ،ان خیالات کا اظہار مقررین نے نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام ایوانِ قائدفاطمہ جناح پارک میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے تعزیتی ریفرنس میں انہیں بھر پورخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا، کونسل کے چیئرمین میاں محمد جاوید کی زیر صدارت ریفرنس کے مہمانانِ خصوصی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر وزیر احمد جوگیزئی اور رُکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان تھے جبکہ مقررین میں الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد، مرحوم کے قریبی دوست سجاد چیمہ ایڈوو کیٹ، نعیم فاطمہ علوی، فرید اللہ خان، مسز نرگس ناصر ، سبین یونس اور پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر ، ڈاکٹر فرحت عباس، نسیم سحر، عرفان جمیل اور امینہ خانم شامل تھے ،اس موقع پر وفا چشتی، علی احمد قمر، ڈاکٹر مظہر رضوی اور فرخندہ شمیم نے مرحوم کی عظیم شخصیت اور قومی خدمات کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔