8رکنی افغان وفد کا دورہ اوپن یونیورسٹی،تعلیمی معاونت پر گفتگو

8رکنی افغان وفد کا دورہ اوپن یونیورسٹی،تعلیمی معاونت پر گفتگو

وائس چانسلر نے وفد کو تعلیمی نظام اور اداروں کی تعمیر نو کیلئے کردار کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) افغانستان کی وزارت ہائر ایجوکیشن کے 8رکنی وفد نے اعلیٰ تعلیم کے قائم مقام وزیر الحاج مولوی عبدالباقی حقانی کی قیادت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا،وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے افغانستان کی معاونت پر بات چیت کی،اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے افغان وفد کو افغانستان کے تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کی تعمیر نو میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ،افغان وفد میں نائب وزیر تعلیمی امور ڈاکٹر لطف اﷲ خیرخواہ ،کابل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اسامہ عزیز ، چیف آف سٹاف عرفان اﷲ عباد، ڈائریکٹر نشریات و معلومات ڈاکٹر دلاور سلاب اور ڈائریکٹر ترقیاتی پروگرام انجینئر روح اﷲ حقانی شامل تھے جبکہ اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرا ر راجہ عمر یونس ، چاروں ڈینز ، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز انعام اﷲ شیخ ، کنٹرولر امتحانات اور شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر پرنسپل افسران بھی موجود تھے ، افغان وفد نے یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری، ریڈیو ٹی وی سٹوڈیوز ، جدید ڈیٹا سینٹر اور پرنٹنگ پریس کا دورہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں