چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیاب انعقاد

چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیاب انعقاد

ایکسپو سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار ) چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری (پاکستان) ڈیجیٹل ایکسپو سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا ،چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت اور بیجنگ لیڈنگ انٹرنیشنل بزنس اینڈ ایگزیبیشن کمپنی کے زیر اہتمام چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری (پاکستان) ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا، نمائش میں شرکت کیلئے 40 سے زائد چین کے مقامی اعلیٰ معیار کے کاروباری اداروں کو منتخب کیا گیا تھا، اس نے پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے پیشہ ور خریداروں کو آن لائن اکٹھا کیا، نمائش میں پلاسٹک کی مشینری، ربڑ کی مشینری، پیکیجنگ مشینری، متعلقہ معاون آلات اور خام مال وغیرہ شامل تھے ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایکسپو سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں