معیار ی آلو بیج کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائی جائے ،ڈاکٹر غلام علی
جدید ٹیکنالوجی کو آلو کے کاشتکاروں تک پھیلانا ضروری ہے ، چیئرمین پی اے آر سی
اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ آ لو کی فی ہیکٹر پیداوار پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے ، صحت مند بیج کی دستیابی کو واحد بڑی رکاوٹ مانا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی نے ٹشو کلچر اور ایروپونک تکنیک کے ذریعے پاکستان میں آلو کے بیج کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 415000 ملین ٹن کی کل ضرورت ہے ، اس جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان کے آلو کے کاشتکاروں تک پہنچانا اور پھیلانا انتہائی ضرورت بن گیا ہے ،آلو کے اچھے بیج کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قومی ادارہ برائے جینومکس اینڈ ایڈوانس بائیو ٹیکنالوجی (نگاب)ایروپونک آلو کے بیج کی پیداوار ی ٹیکنالوجی پر تین روزہ تربیت کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں خود کفالت کا ہے ۔