باکسر عثمان وزیر کا سویٹ ہوم میں باکسنگ اکیڈمی بنانیکا اعلان

 باکسر عثمان وزیر کا سویٹ ہوم  میں باکسنگ اکیڈمی بنانیکا اعلان

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) ایشین باکسنگ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے پاکستان سویٹ ہوم میں ایک ماہ میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

عثمان وزیر نے سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں بنائی جانے والی باکسنگ اکیڈمی میں ملکی و غیرملکی کوچز کی نگرانی میں بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اور آئندہ چھ ماہ میں یہاں سے بچے تیار ہو کر پاکستان کیلئے باکسنگ ایونٹ میں نمائندگی کرینگے ۔

انہو ں نے اپنی تمام فائٹس میں سے ایک حصہ سویٹ ہوم کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم سے ایک اچھا ٹیلنٹ نکلے گا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ آج باکسنگ رنگ کے چمپئن کا پاکستان سویٹ ہوم آنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے ،تقریب سے یو کے چیمبر کے صدر خورشید برلاس نے بھی خطاب کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں