افسران میڈیا چیلنجوں کیلئے خود کو تیار کریں، سیکرٹری اطلاعات

 افسران میڈیا چیلنجوں کیلئے خود کو تیار کریں، سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ وزارت اطلاعات کے افسران دور جدید کے میڈیا چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے خود کو تیار کریں۔

 یہ بات انہوں نے جمعرات کو انفارمیشن سروس اکیڈمی میں 32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ڈومین سپیسیفک تربیتی پروگرام کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں وزارت اطلاعات کے مختلف اداروں کے سربراہان اور زیر تربیت افسران کے علاوہ میڈیا ماہرین اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسر صاحبان نے شرکت کی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزارت کے افسران تمام ضروری تربیتی کورسز میں دلجمعی سے شریک ہوں کیونکہ یہی کورس ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں، تقریب کے آخر میں کورس میں شریک ہونے والے افسران میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں