عوامی لیگ کی صدارتی نظام کے حق،مہنگائی کیخلاف ریلی
راولپنڈی(دنیارپورٹ)صدارتی نظام کے حق، مہنگائی کے خلاف مری روڈ پرچیئرمین پاکستان عوامی لیگ چودھری ناصرمحمودکی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
شرکاء نے لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک مارچ کیا،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پرچہرے نہیں نظام بدلو، خود بدلو، سوچ بدلو کے نعرے درج تھے ،شرکانے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی نظام کو تبدیل کر کے صدارتی نظام رائج کیا جائے ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نظام کی تباہی میں رہی سہی کسر بھی نکال دی،موجودہ حکمران مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے عوامی احتساب کا وقت آ گیا ہے ۔