صدر آزاد کشمیر تعزیت کیلئے میر عتیق اور صحافی ذوالفقار بٹ کے گھر گئے
مظفرآباد(بیورورپورٹ ) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کے گھر کوٹلہ میں جا کر ان کے بھائی اور اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر وزیر ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی، شفیق جھاگوی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، بعد ازاں صدر ریاست نے سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔