سنیک ویڈیو ، لائیکی کمپنیوں نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کرالی

سنیک ویڈیو ، لائیکی کمپنیوں نے  پی ٹی اے سے رجسٹریشن کرالی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قواعد کے تحت اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پی ٹی اے کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

اس حوالے سے جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (سنیک ویڈیو) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (بیگو لائیو ، لائیکی) پہلی دو کمپنیاں ہیں جنہوں نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر یشن کرالی ہے ، دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے گزشتہ روز پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی اوررجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ، تقریب میں اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کے علاوہ متعلقہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں اور پی ٹی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں