ایوب آفریدی کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ ،سہولتوں کا جائزہ لیا

ایوب آفریدی کا اسلام آباد  ایئر پورٹ کا دورہ ،سہولتوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد( دنیا رپورٹ ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پارکستانیز وترقی انسانی وسائل ایوب آفریدی نے منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا ۔

 مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید توسیع دینے کی ہدایات جاری کیں،وزیر اعظم کے مشیر نے ابو ظہبی اور مسقط کے لئے دو پروازوں کی روانگی کے لئے بین الاقوامی روانگی لائونج کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر نے مسافروں سے بات چیت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں