بھارہ کہو میں فلائی اوور کا کام جلد شروع ہوگا ، راجہ شیراز کیانی

بھارہ کہو میں فلائی اوور کا کام  جلد شروع ہوگا ، راجہ شیراز کیانی

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا)تحریک انصاف حلقہ این اے 53 کے سینئر رہنما راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو میںبہت جلد فلائی اوور کا کام بھی شروع ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کو عشا ئیے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما راجہ حامد زمان کیانی، طارق دلدار چودھری ،راجہ طاہر نواز ،راجہ عبدالوہاب کیانی ،نوید اعوان،عبدالسلام کیانی، راجہ حسن زمان کیانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں