سنوکر کلب میں فائرنگ ملزم کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پولیس نے سنوکر کلب میں فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
صادق آباد پولیس کو عاطف نے درخواست دی کہ علی عرف بابا کو تین ماہ پہلے سنوکر کلب سے چوری کرنے کے الزام میں نکال دیا تھا، ملزم نے گزشتہ روز سنوکر کلب میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور سنوکر کلب کو نقصان پہنچایا۔