دھوکہ دہی کے واقعات میں شہری 2گاڑیوں سے محروم

دھوکہ دہی کے واقعات میں  شہری 2گاڑیوں سے محروم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) دھوکہ دہی کے مختلف واقعات کے دوران شہریوں کو 2گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔

وارث خان پولیس کو عبداللہ نے درخواست دی کہ منیر نے میری گاڑی دھوکہ دہی سے لی، اب واپس نہیں کررہا، ٹیکسلا پولیس کو شاہد محمود نے درخواست دی کہ میں نے گاڑی طاہر سرور کو، ڈیڑھ ماہ گزر گیا،گاڑی واپس نہیں کر رہا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں