شہریوں کی زمینوں پر قبضوں کے مقدمات درج

شہریوں کی زمینوں پر قبضوں  کے مقدمات درج

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) زمین پر قبضہ کرنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے، چونترہ پولیس کو شاہد نے درخواست دی کہ میری ایک کنال زمین پر محمد الطاف اور شبیر نے قبضہ کر لیا۔

مورگاہ پولیس کو وقارنے درخواست دی کہ ایک پلاٹ سردار محمد نصیر خان سے خریدا لیکن چند نامعلوم افراد نے اس پر قبضہ کر لیا، صدر بیرونی پولیس کو شازیہ نے درخواست دی کہ مسرت جاوید ،عقرب خان سے پلاٹ خریدا، افضال حسین وغیرہ نے آکر مجھے اور میرے بیٹوں کو مارا پیٹا اور میرے پلاٹ پر زبردستی چار دیواری کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں