فائرنگ سے ایک دوست جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا
راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) فائرنگ سے ایک دوست جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
وارث خان پولیس کو رفیق نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا غلام صغیر دوست بلال احمد کی دعوت پر محلہ امرپورہ دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ مری روڈ نزد ناز سینما ٹرن سے ڈبو شاہ گلی میں ملزمان داؤد اور انیس نے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے غلام صغیر اور حماد زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں غلام صغیر دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔