اٹک:لوڈر رکشہ درخت سے جاٹکرایا، 1جاں بحق، 2زخمی

اٹک:لوڈر رکشہ درخت سے جاٹکرایا، 1جاں بحق، 2زخمی

اٹک (نمائندہ دنیا) بریار گائوں کے قریب لوڈر رکشہ درخت سے جاٹکرایا، 1نوجوان جاں بحق، 2شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17سالہ مزمل دم توڑ گیا جبکہ 29سالہ ارسلان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، 23سالہ بابر کو معمولی چوٹیں آئیں تینوں افراد کا تعلق ڈھوک فتح اٹک شہر سے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں