جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اورسٹریٹ کرائم کی76وا رداتیں
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،اپنے نامہ نگارسے )جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری، دھوکا دہی اورسٹریٹ کرائم وغیرہ کی76وا رداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ،موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔
واقعات کے مطابق نیو ٹاؤن سے خرم شہزادکا لیپ ٹاپ ، ریس کورس سے سید الف حسین کی جیب سے 81500 روپے ، اختشام فرید کے کمرے سے 2عدد موبائل فون اور پچاس ہزار نقدی، کلر سیداں سے کلثوم بی بی سے طلائی زیورات، شاہین بتول کے گھر سے کمپیوٹر، نقدی، ٹیکسلا سے شاہ ولی خا ن کی جیب سے 68200 روپے ، گوجر خان سے زبیر خالق کی بکری،کوٹلی ستیاں سے اظہر محمود کی دکان سے 2 موبائل فونز جبکہ محمد نذیر اور خطاب حسین کی دکانوں سے قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ،ملزمان کراچی کمپنی میں شعیب کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات بھی لے گئے ، دیگر علاقوں میں موبائل فون چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔