13سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، چچا قاتل نکلا

13سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، چچا قاتل نکلا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صادق آباد پولیس کی کارروائی دو ماہ قبل 13سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، حقیقی چچا ہی قاتل نکلا، ملزم عطاء اللہ سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا گیا۔

ملزم عطاء اللہ نے انکشاف کیاکہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ کم عمری میں رشتہ چچا زاد (قاتل کے بھتیجے ) کے ساتھ طے پایا تھا، مقتولہ کی ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا،اے ایس پی نیو ٹائون کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں