مختلف شاہراہوں، چوراہوں سے 44پیشہ ور بھکاری گرفتار

مختلف شاہراہوں، چوراہوں سے 44پیشہ ور بھکاری گرفتار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارج بیگر سکواڈ محمد آصف اے ایس آئی اور صفدر اے ایس آئی نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں