بدنام شراب فروش گرفتار
اسلام آباد(خبر نگار ) مارگلہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات وشراب فروش ملک قدوس اور اس کے بیٹے ملک عباس سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملک عباس ایک گاڑی میں اپنے ملازم محمد نوید کے ہمراہ شراب کی سپلائی کے لئے جارہا تھا، گاڑی کی تلاشی لینے پر اس سے 90 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔