موبائل شاپ پرڈکیتی کی کوشش مزاحمت پردکاندار،دوست زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ وارث خان کے علاقہ راول روڈ پر موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر تاجر اور نوجوان زخمی ہو گئے۔
موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان نے موبائل شاپ پر ڈکیتی کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے بابر نامی دکاندار زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست ساجد شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔