ضلعی عدالتوں میں نان نفقہ،خلع کے 2نئے دعوے ،9ملزمان کاجسمانی ریمانڈ
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی عدالتوں نے گزشتہ روز بھی سامان جہیز، خرچہ، نان نفقہ اور خلع کے 2 نئے دعوئوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ مختلف جرائم میں گرفتار 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
13ملزم جوڈیشل کردیئے گئے ، 5 ملزمان کی عبوری اور بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ 6 نئے سول دعوئوں میں فریق دوئم کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔