بھارہ کہو: قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی ،11ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

بھارہ کہو: قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی ،11ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا ) سی ٹی ڈی کی بھارہ کہو میں مقامی پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی،11 ملزمان بھاری اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار،قبضہ گروپ کا سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو کے رہائشی نے ارسلان عباسی نے ایس پی سٹی کامران احمد کو اپنی زمین پر قبضہ کیخلاف شکایت کی تھی ،سی ٹی ڈی نے سترہ میل وریشہ ٹائون میں ایک گھر پر کارروائی کے دوران چھاپہ مارا اور قبضہ مافیا کے 11کارند وں کو بھاری مقدار میں جدید اسلحہ کلاشنکوف ،پسٹل ،مشین گن اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کا سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر د ی گئی ہے ،ڈی ایس پی حاکم خان نے کہا کہ قبضہ مافیا بھارہ کہو کا بڑا مسئلہ ہے ،انکے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہیگی ،شہری ارسلان عباسی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدی زمینوں پر راجہ قمر عرف قمرو نے ناجائز قبضہ کر رکھاتھا اور ہم پر ہی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں