نوسر باز ڈیڑھ کروڑ روپے کے بوگس چیک تھما گئے
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے ڈیڑھ کروڑ کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ صادق آباد سے سبز علی خان کی درخواست پر زلمے کے خلاف 40لاکھ، جواد علی کی درخواست پر ماجد جہانگیر کے خلاف 20لاکھ 44ہزار روپے، صادق آباد سے ملک مشتاق کی درخواست پر کامران کے خلاف 85لاکھ روپے ، ریس کورس سے عمران اعوان کی درخواست پر نعمان خالد کے خلاف 3لاکھ روپے، جاوید محمود کی درخواست پر امجد سہیل کے خلاف 590000روپے، روات سے ابراہیم عبدالحق کی در خواست پر آصف اقبال کے خلاف 50ہزار روپے کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے۔