ایڈیشنل آئی جی وصال فخر سلطان کے گھر ڈکیتی کا ملزم بری

 ایڈیشنل آئی جی وصال فخر سلطان کے گھر ڈکیتی کا ملزم بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شعیب اختر کی عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کے پی کے وصال فخر سلطان کے گھر ڈکیتی کیس میں گرفتارملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کاحکم سنادیا۔

دوران سماعت وکیل صفائی مظہر عباس سیال نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ملازم صابر علی کیخلاف داتی رنجش کی بنا پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ 8 دن کا جسمانی ریمانڈ پورا کیا،ہر طریقے سے تفتیش مکمل کی گئی،ثابت ہو گیا کہ مستغیثہ شرمین سلطان نے صابر علی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی،صابر علی پنجاب پولیس میں کلاس فور کا ملازم ہے ،ایڈیشنل آئی جی کے ذاتی ملازم کے طور پر کام سے انکار پر صابر علی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے صابر علی کو رہا کرنے کاحکم سنادیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں