احمد فراز کی مزاحمتی شاعری ایک مذاکرے اور مشاعرے کا انعقاد

 احمد فراز کی مزاحمتی شاعری ایک مذاکرے اور مشاعرے کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انڈس فورم آف رائٹرز اینڈ ا نٹلیکچو لز اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے عہد ساز شاعر احمد فراز کی مزاحمتی شاعری کے حوالے سے ایک گفتگو اور مزاحمتی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کی صدارت معرف شاعرہ و مصنفہ کشور ناہید نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال تھے ، اس موقع پر احمد فراز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ احمد فراز کی شاعری میں بہار کے سارے رنگ نظر آتے ہیں،وہ اپنے پہلے شعر سے لیکر آخری شعر تک ایک پیغام اور مقصد لیکر چلے ،انکی مزاحمتی شاعری بے مثل ہے ۔مقررین میں سینیٹر ولید اقبال، ڈاکٹر انوار احمد، حامد میر ،ناصر زیدی، حارث خلیق اور دیگر شامل تھے جبکہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر قاسم بھگیو تھے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر سعدیہ طاہر نے سرانجام دیئے ۔

بعد ازاں ایک مزاحمتی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معروف شعرا کشور ناہید، حلیم قریشی، حارث خلیق، ڈاکٹر وحید احمد، امداد آکاش، شکیل جاذب، ڈاکٹر روش ندیم اور مظہر حسین سید نے اپنے خوبصورت کلام سے شرکا محظوظ کیا، محفل مشاعرے کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر فاخرہ نورین نے سرانجام دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں