افغان قوم کی رقم منجمد کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبداللہ گل

افغان قوم کی رقم منجمد کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبداللہ گل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل کی افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب سے اہم نشست ہوئی جس میں افغانستان کے موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پر عبداللہ گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں درجہ حرارت نقطہِ انجماد سے نیچے گر چکا ہے، لوگوں کے پاس نہ تو کھانے پینے کیلئے راشن ہے اور نہ اوڑھنے کیلئے کمبل جبکہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والوں نے افغان قوم کے 9.5ارب ڈالر منجمد کر رکھے ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں