پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات
راولپنڈی (خبرنگار) سٹی پولیس آفیسر ساجد کیانی کے احکامات پر پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کیے گئے۔
سی پی او راولپنڈی نے سینئر پولیس افسران کو ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران الرٹ ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔