فہیم ربانی کی چیف جسٹس آزاد کشمیر سے والد کی وفات پر تعزیت ، فاتحہ خوانی
مظفرآباد( بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔