بیرسٹر سلطان سے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات
مظفرآباد،میرپور،اسلام آباد (این این آئی) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر نے ایوان صدر مظفر آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سب مل کر مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھائیں گے ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے صدر ریاست کو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا، بیرسٹر سلطان محمو د نے کہا کہ آزا دکشمیر میں بہتر ماحول پیدا کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکے ۔
قبل ازیں صدر آزادکشمیر نے میرپور میں ڈھیری چودھریاں میں حاجی چودھری اشتیاق کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی ، اس موقع پر مشیر چودھری مقبول ،ڈی جی ایم ڈی اے چودھری منشا، کوآرڈینیٹر مقدس اکبر چودھری، عنصر صارم چودھری، امجد محمود چودھری اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھی تھے ،صدر آزاد کشمیر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم سے اسلام آباد میں ان کے گھر جا کران کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔