عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، راشد حفیظ

عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، راشد حفیظ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار میں گم ہو جانے والا قومی تعمیر نو کا عمل آسان نہیں مگر ہماری حکومت پورے عزم و حوصلے کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملک کو معاشی و دیگر بحرانوں سے باہر نکالنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

 بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے دیرپا اور عملی اقدامات کرکے حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، نئے بلدیاتی نظام کے تحت پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں عوام کو شریک اقتدار کیا جا رہا ہے جو مقامی سطح پر تعمیر وترقی کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کریں گے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ سید پور روڈ راولپنڈی میں ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، راجہ ر اشد حفیظ نے لوگوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل سنے جن کے حل کیلئے انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون متعلقہ حکام سے رابطے کرکے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں