آئی نائن مرکز میں کام شروع ،باقی مسائل بھی حل ہونگے ،صفدر عباسی

آئی نائن مرکز میں کام شروع ،باقی  مسائل بھی حل ہونگے ،صفدر عباسی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی اور جنرل سیکرٹری میاں ولید خالد نے کہا ہے کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن آئی نائن مرکز میں کام شروع کردیئے گئے ہیں جس پر چیئرمین سی ڈی اے کے مشکور ہیں ۔

 فٹ پاتھوں کی مرمت اور کارپٹنگ شروع ہوچکی،دو جگہوں پر ٹوائلٹ بھی بنا دیئے گئے ہیں، ان شا اللہ عنقریب مزید ٹائلٹ تعمیر ہو جائیں گے۔

 ، اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹ کی تبدیلی کیلئے ٹینڈر ہو چکا ،جلد یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، صفائی کا نظام بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے ، مارکیٹ کے سامنے سے گزرنے والے گندے نالے کی نئے سرے سے تعمیر ہو گی ،چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی ہیوی مشینری کا بھی مسئلہ حل کروائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں