مری داخلے کا قانون غلامانہ فوری ختم کیا جائے ،حاجی شفا الحق
مری(نمائندہ دنیا ) سرپرست اعلیٰ ہوٹل آنرز ایسوسی ایشن مری حاجی شفا الحق نے کہا ہے کہ ضلعی اورمری انتظامیہ نے شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک مری میں جانے پرپابندی عائد کی ہے۔
وزیراعظم ایک طرف توسیاحت کے فروغ کیلئے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب سیاحوں کیلئے پریشانیوں کاسبب بننے والے قانون نافذ کئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انگریزدور کے غلامانہ قانون کو فوری طور پر ختم کیاجائے ۔