خیبر، جعفر شنواری تاجر یونین لنڈی کوتل بازار کے صدر منتخب

خیبر، جعفر شنواری تاجر یونین لنڈی کوتل بازار کے صدر منتخب

خیبر(نمائندہ دنیا) لنڈی کوتل بازار میں تاجر یونین کے سالانہ انتخابات میں جعفر شنواری نے 941ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ۔

اختر علی شنواری نے 400 ووٹ لئے ۔ لنڈی کوتل بازار الیکشن کمیٹی کے چیئرمین احمد نبی شنواری نے پولنگ کے بعد رزلٹ کا اعلان کیا، جعفر شنواری نے تمام تاجروں میڈیا پولیس حکام اور مشران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں